سانحہ گجرات، نجی اسکول کا مالک گرفتار

Malik Shaqat

Malik Shaqat

گجرات (جیوڈیسک) سانحہ گجرات کے بعد نجی اسکول مالک کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس تھانہ کنجاہ گجرات نے جاں بحق ہونیوالے بچوں اور سکول ٹیچر کے مقدمے میں نجی اسکول مالک ملک شفقت کو گرفتار کر لیا۔

ملک شفقت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعے پر اسے بھی افسوس ہے اس کے پاس تین گاڑیاں ہیں جنہیں وہ بچوں کو اسکول لانے اور لے جانے کے لیے استعمال کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم شفقت کو آج علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔