ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ کا کہنا ہے بھارت میں ایک سو ستانوے پاکستانی قیدیوں کو قونصلر رسائی حاصل نہیں، تیس پاکستانی قیدی سزا بھی پوری کر چکے ہیں۔ دفتر خارجہ میں پاک بھارت مذاکراتی عمل سے متعلق کشمیری قیادت کو ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔
سیکریٹڑی خارجہ جلیل عباس جیلانی نے مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلووں سمیت پاک بھارت مذاکراتی عمل پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت اراکین قانون ساز اسمبلی اور کشمیری سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا بھارت کی جیلوں میں ایک سو چھیالیس پاکستانی ماہی گیر قید ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک سو ستانوے پاکستانی قیدی ایسے ہیں جنہیں قونصلر رسائی بھی حاصل نہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری نے مزید کہا بھارت کی جیلوں میں تیس ایسے پاکستانی بھی قید ہیں جن کی سزا پوری ہوچکی ہے۔