لندن قومی ایئرلائن کی پروازمیں دھمکی دینے پرحراست میں لیے گئے دوافرادکی ضمانت کی درخواست مستردکردی گئی۔ برطانیہ کی مقامی عدالت نے پی آئی اے کی پروازسے حراست میں لیے گئے طیب سبحانی اورمحمد صفدرکی ضمانت کی درخواست مستردکرکے انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔
دونوں مسافروں پرلاہورسے مانچسٹرکی پروازکے دوران طیارے کو تباہ کرنے کی دھمکی دینے کاالزام تھا۔ تاہم ملزمان نے اِلزامات کومستردکرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اورگمراہ کن قراردیا۔