ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ رات شانگلہ میں بارش کے دوارن حادثے میں دو بچوں سمیت4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک کے کئی علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوارہوگیا ہے، لیکن کئی علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار ہے۔
بلتستان ڈویڑن کے کئی علاقوں میں تین روز سے جاری بارشوں کے بعد گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ اسکردو گلگت روڈ اور شاہراہ قراقرم پر مٹی کے تودے گرنے سے شاہراہیں بند ہیں، اورلوگوں کو آمدورافت میں مشکلات کا سامناہے۔ شانگلہ میں طوفانی بارش کے دوران پھسلن کے باعث پہاڑ سے گرکر دو بچوں سمیت4 افراد جاں بحق ہوگئے اور درجنوں مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں آج بھی سارا دن گرم ہوائیں چلتی رہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے کئی علاقوں میں گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔