سیالکوٹ: چوری کے الزام میں 12 سالہ ملازمہ بچی پر مالکان کا مبینہ تشدد

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ بچی کو چوری کے الزام پر مالکان نے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں 12 سالہ ملازمہ لڑکی نے بتایا۔

وہ غازی پور میں چندا نامی خاتون کے گھر ملازمت کرتی تھی۔ الماری سے 8 ہزار روپے کی چوری ہونے پر مالکان نے اس پر الزام لگاتے ہوئے ڈرائیور کے ساتھ مل کر بلے سے تشدد کیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔