رحیم یار خان: اسکول کے باہر 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی،مقدمہ درج

Rahim Yar Khan

Rahim Yar Khan

رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں 9سالہ بچی کو اسکول کے باہر نامعلوم شخص نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول کا باتھ روم بند ہونے کی وجہ سے طالبہ کو اسکول سے باہر جانا پڑا جہاں نامعلوم شخص نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔