سندھ (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ہمیشہ سے جمہوری تسلسل کے علمبردار رہے ہیں نظریاتی تحریک سے وابستہ کارکنان درپیش حالات سے قطع نظر ہمیشہ اپنے مقصد اور اہداف کے کے حصول پر نظر رکھتے ہیں ہمارا تنظیمی وجود زخموں سے چور چور اور خون میں بھرا پڑا ہے مگر اس کے باجود انتخابات میں گئے۔
اور تمام تر زیادتیوں کے باجود نتائج کو دل سے تسلیم کیاانتخابی مہم سے روکنے اور شدید ترین طریقے سے نشانہ بنانے کے باوجود انتخابی عمل کا حصہ بنے باچا خان بابا کی فکر کے علمبردار گھروں پر بیٹھنے کے بجائے قومی تحریک میں اپنا کردار ادا کریں الیکشن والے دن جو کچھ ہوا اس پر تو سب بول رہے ہیں مگر11 سے پہلے جو کچھ ہوا اس پر کوئی بولنے کو کیوں تیار نہیں اپنی مرضی کے نتائج کے لیے انتہائی گھنانے طریقے سے طاقت کا بھر پور استعمال کیا گیا۔
ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے مردان ہاس میں پارٹی وفود سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ، انہوں نے مذید کہا کہ مایوسی کفر ہے انتخابی نتائج پریشان کن ضرور ہیں۔
مگر ہمار ے نظریہ اور اسلاف کے افکار کی جیت ہے ذمہ داران و کارکنان حوصلے ہارنے کے بجائے ہمت سے کام لیں منتخب حکومت کی حلف برداری کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے کارکنان تیار رہیں قیام امن کے لیے ہر اقدام کا بھر پور طریقے سے خیر مقدم کریں گے۔