گیلانی اور راجہ کا توقیر صادق کیس میں نیب کے سامنے پیشی سے انکار

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی(جیوڈیسک) سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے تقرر کیس میں دوسابق وزرا اعظم سید یوسف گیلانی اور راجہ پرویز اشرف نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ۔ ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے آج پیرکونیب حکام سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ وہ نیب کے سامنے پیش ہوکر تعاون کرچکے ہیں۔

اب انہیں سوالنامہ بھجواد یا جائے وہ جواب دے دیں گے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے بھی آئین کے آرٹیکل 248کے تحت استثنی کا ذکر کرتے ہوئے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔

سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق پر 82 ارب روپوں کی خورد برد کا الزام ہے اور نیب دبئی میں زیر حراست توقیر صادق کی وطن واپسی کے لیے کوششیں کررہا ہے۔