کوئٹہ: سریاب کے علاقے میں سرچ آپریشن،10 گرفتار

Search operation

Search operation

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں سریاب کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران دس ملزم گرفتار اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور ایف سی نے سریاب کے ملحقہ علاقوں مختلف جرائم میں پولیس کو مطلوب افراد کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کر کے دس ملزم گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

گرفتار ملزم پولیس کو چوری ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔