پشاور (جیوڈیسک) پشاور افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی شروع ہوگئی ۔یواین ایچ سی آر کے تحت افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے پچاسی خاندان صوابی کیمپ سے افغانستان روانہ ہوگئے ہیں۔افغانستان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کے پروگرام کے تحت یواین ایچ سی آر نے کام کا آغاز کردیا ہے۔
رضاکارانہ وطن واپسی کے تحت صوابی برکئی کیمپ سے پچاسی خاندا ن جو چھ سو افراد پر مشتمل ہیں روان ہوگئے ہیں۔ چالیس ٹرکوں پر مشتمل اس قافلے کی نگرانی یواین ایچ سی آر اور کے پی کے حکام کررہے ہیں۔ یواین ایچ سی آرکی جانب سے رضاکارانہ واپس جانے والے افراد کو فی کس کو ایک سو پچاس ڈالر اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہیں۔