ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی بالی ووڈ کی جوڑی رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون فلمساز وہدایتکار کرن جوہرکی آنے والی رومانٹک فلم” یہ جوانی ہے دیوانی “میں ایک بار پھر ساتھ نظر آئیگی جسکے نئے ڈائیلاگ پروموز مداحوں کے لیے جاری کردئیے گئے ہیں۔ چند سیکنڈوں پر مشتمل ان مختصرپرومو زمیں فلم کے مر کزی کرداروں رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون کو آپس میں جملہ بازی کرتے دکھایا گیا ہے۔
ایان مکھرجی کی ہدایت میں بننے والی اس فلم میں دپیکا اور رنبیر کیساتھ کالکی کوچلن، ادیتہ رائے کپوراور جرمن نژاد بھارتی ماڈل ایویلن شرما معاون اداکاروں کے طور پرجلوہ گر ہوئے ہیں۔دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے اس فلم کوکرن جوہر پروڈیوس کررہے ہیں جسکا میوزک پریتم چکربرتی نے کمپوز کیا ہے جبکہ یہ فلم رواں سال31مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔