لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ گجرات کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے دائر درخواست پر تیس مئی کو پنجاب حکومت اور دیگر فریقن سے جواب طلب کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دئیے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ وین اور گاڑیوں میں ناقص سی این جی سیلنڈر سے متعدد حادثات ہو چکے ہیں۔
لیکن انتظامیہ حرکت میں نہیں آ رہی اور حال میں ہی گجرات میں معصوم بچوں کی وین میں سلنڈر دھماکہ سے متعدد بچے جاں بحق ہو چکے ہیں لہذا ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تیس مئی کو پنجاب حکومت سے دیگر فریقن سے جواب طلب کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دئیے۔