جنوبی امریکا کے ملک وینزویلا میں سوائن فلو سے 17 افراد ہلاک

Venezuela

Venezuela

کاراکس (جیوڈیسک) حکام کے مطابق وینز ویلا میں ایچ ون این ون وائرس سے اب تک 250 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں کولمبیا کے سرحد کے قریب واقع علاقوں میں ہوئی ہیں۔

وینز ویلا کی حکومت نے اس بیماری سے بچاو کے لیے رواں سال اب تک 30 لاکھ افراد کو ویکسین فراہم کی ہے۔ سوائن فلو کی وبا 2009 اور 2010 میں دنیا بھر میں پھیل گئی تھی۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق اس وبا سے 18 ہزار 500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔