راولپنڈی (جیوڈیسک) وکلا تشدد کیس سے آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کا نام مقدمے سے خارج کر دیا گیا۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وکلا تشدد کیس کی سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کی جانیوالی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے دن ڈاکٹر امجد لاہور میں تھے۔
پولیس کے پاس موجود ویڈیو میں بھی ڈاکٹر امجد موجود نہیں جس پر عدالت نے ڈاکٹر امجد کو مقدمے سے بری کر دیا۔عدالت کے باہر ذرائع سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پرویز مشرف کسی سے ڈیل نہیں کر رہے،وہ جیل میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں،انہوں نے پرویز مشرف کے ملک سے باہر جانے کی بھی تردید کی۔