ایشین اسنوکر چیمپئن کاٹائٹل بھی محمد آصف کے نام

Pakistan

Pakistan

پاکستانی(جیوڈیسک) کیوئسٹ محمد آصف نے عالمی فاتح عالم بننے کے بعد ایشین چیمپئن کا ٹائٹل بھی جیت لیا، سپر اسٹار کھلاڑی ایونٹ میں نا قابل شکست رہے۔ عالمی چیمپئن محمد آصف نے ایشین سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کی جیت کے ساتھ قطر کے شہر دوحہ میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑھ دیئے۔

محمد آصف کا ٹائٹل مقابلہ ایرانی حریف عامر سرخوش سے تھا۔ فاتح عالم محمد آصف نے فائنل میں اپنی برتری دکھاتے ہوئے مدمقابل پر اپنی دھاک بٹھائے رکھی۔ قومی اسنوکر اسٹار نے فیصلہ کن معرکے میں چار کے مقابلے میں سات فریم سے کامیابی سمیٹی۔

ایونٹ کے ناقابل شکست محمد آصف نے روایتی حریف ملک بھارت کے لکشمن راوت کو ناک آٹ کیا تھا۔ پاکستان اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے ایشیائی میدان مارنے پر محمد آصف سمیت پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔