فرانس (جیوڈیسک) عالمی نمبر دو روجر فیڈرر ، سرینا ولیمز اور ڈیوڈ فیریر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رانڈ میں پہنچ گئے جبکہ امریکہ کی وینس ولیمز کا سفر اپ سیٹ شکست کے بعد پہلے رانڈ ہی میں ختم ہو گیا۔ پیرس میں جاری گرینڈ سلیم کے پہلے رانڈ میں سوئس سٹار روجر فیڈرر نے اسپینش حریف پیبلو کارینو کو سخت مقابلے میں زیر کیا۔
فیڈرر کی فتح کا اسکور چھ دو ، چھ دو اور چھ تین رہا۔ ویمن سنگلز ایونٹ میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے جارجیا کی اینا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ صفر اور چھ ایک سے ہرایا۔ اسپین کے ڈیوڈ فیریر نے آسٹریلوی حریف مارینکو کے خلاف کامیابی حاصل کر کے اگلے رانڈ میں جگہ بنائی۔
دوسری جانب وینس ولیمز کو ان سیڈڈ کھلاڑی پولینڈ کی ارسزولا سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پولش کھلاڑی کو سات چھ ، چھ سات اور چھ چار سے فتح ملی۔