کولمبیا میں کمیونسٹ باغیوں سے امن معاہدہ خوش آئین ہے،امریکہ

Jubayydn

Jubayydn

امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے کولمبین حکومت اور کولمبیا کی انقلابی مسلح افواج کے درمیان صلح اور امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ جوبائیڈن نے دونوں طرفین میں پائیدار امن اور اعتماد سازی کے لئے لاطینی امریکہ کی ریاست کولمبیا کے سرکاری دورے کا بھی اعلان کیا ہے۔

کولمبین صدر جان مینیول سانٹوس نے اس معاہدے کو حکومت کی اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن معاہدے پر حقیقی روح کے ساتھ عمل کرکے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور عوام کی فلاح وبہبود کے کاموں کو تقویت ملے گی جبکہ حکومت سے بد اعتمادی کی فضا ختم ہوگی۔ کولمبین صدر کا کہنا تھا کہ لاطینی امریکہ کی سب سے طویل خانہ جنگی اور سیاہ ترین دور کا اب خاتمہ ہوجانا چاہیئے۔