کراچی میں فیشن شو ، مردوں نے ملبوسات کی نمائش کی

Fashion Show

Fashion Show

کراچی (جیوڈیسک) کراچی فیشن شوز میں خواتین تو ریمپ پر رنگ بکھیرتی ہی ہیں تاہم اب مرد حضرات کو بھی اس شعبے میں اپنے جوہر دکھانے کا بھرپور موقع دیا گیا ہے۔ یہ جلوے ہیں فیشن کے تاہم اس شو کی خاص بات ہے یہاں پر صرف میل ماڈلز کی واک یوں تو فیشن انڈسٹری پر خواتین کے فیشن کی اجارہ داری ہے۔

بس اسی تاثر کو زائل کرنے کے لیے کہ ٹپ ٹاپ رہنا صرف صنف نازک کا ہی نہین بلکہ مرد حضراات کابھی حق ہے۔ ا سی لیے ڈیزائنرز نے کمر کسی مرد حضرات کے فیشن کو جدید خطوط سے استور کرنے کی اور منعقد کیا مین فیشن شو۔ دو روزہ فیشن شو کے پہلے روز 5 ڈیزائنرز کے ملبوسات پیش کیے گئے۔

اس وقت شائقین کھل اٹھے جب ماڈلز نے ہیوی بائیک کے سنگ ریمپ پر واک کی۔ کراچی کے مقامی کلب میں منعقدہ فیشن شو میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے مرد حضرات کے ملبوسات پر مبنی فیشن شو کو بے حد سراہا۔