شہید بے نظیر بھٹو اسلام آباد ایئرپورٹ کو آج سے پہر 3 بجے سے تمام پروازوں کیلئے 6گھنٹے کیلئے بند کردیا جائے گا۔ رن وے انتہائی خطرناک ہونے کی وجہ سے مرمت کا کام روزانہ کی بنیاد پر مختلف اوقات کار میں چھ چھ گھنٹے کیلئے بند کردیا جائے گا۔ ملکی وغیر ملکی ایئرلائنوں نے اپنی پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا ہے۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق آج سے پہر تین بجے سے رات نو بجے تک تمام پروازوں کیلئے رن وے بند رہے گا جبکہ 29 مئی کو دوپہر 12:30 بجے سے شام 6:30 بجے تک تمام پروازوں کیلئے ایئرپورٹ بند رہے گا۔ سی اے اے ترجمان کے مطابق رن وے کی مرمت کے حوالے سے تمام ایئر لائنز کو نوٹم جاری کردیا گیا ہے ۔رن وے کی مرمت کا کام 12 جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔