کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ الیکشن کمیشن بلوچستان نے حلقہ پی بی 35 کے نتیجے کا اعلان کر دیا۔ بی این پی مینگل کے رہنما اختر مینگل کامیاب ہو گئے۔
الیکشن کمیش کے مطابق پی بی 35 خضدار وڈھ سے بی این پی کے اختر جان مینگل 16 ہزار 8 سو 24 ووٹس لیکر کامیاب قرار پائے جن کے مقابلے میں آزاد امیدوار عطاالرحمن صرف 7 ہزار 8 سو 30 ووٹ حاصل کر سکے اس طرح اختر جان مینگل 8 ہزار 9 سو 94 ووٹ سے کامیاب ہوئے۔ الیکشن کمیش بلوچستان کے مطابق نتائج میں تاخیر کی وجہ سیکورٹی اور مخالفین کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا تھا۔