سابق صر جنرل پرویز مشرف کے خلاف لال مسجد کیس میں قتل کا مقدمہ چلانے کی درخواست ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے منظور کرلی۔ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف لال مسجد کیس میں قتل کی ایف آئی آر درج کرنے کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔
درخواست غازی عبد الرشید کے بیٹے ہارون رشید نے ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔ کیس کی ابتدائی سماعت جسٹس نورالحق قریشی کی عدالت میں ہوئی۔ جس کے بعد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی۔