جنیوا (جیوڈیسک) ڈرون حملوں سے دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے ، ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا خطاب اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کے ہائی کمشنر نے پاکستان میں ڈرون حملوں کو غیر منصفانہ قرار دے دیا۔ جنیوا میں ادارہ برائے انسانی حقوق کے تئیسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نوی پلے نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے ڈرون حملے غیر منصفانہ ہیں۔
ان حملوں سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے دہشت گردی میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔
گوانتا نامو بے جیل میں قیدیوں کو غیر معینہ مدت کے لئے قید میں رکھنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اجلاس سے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ضمیر اکرم نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔