کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے متحدہ کے کارکن اجمل بیگ کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے چودہ لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن عامرخان نے کا کہنا تھا کہ برنس روڈ سیکٹر کے کارکن اجمل بیگ کو رینجرز نے گذشتہ دنوں گرفتار کیا اور تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین سے چار ماہ میں 14 سے زائد کارکنوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا لیکن انکے بارے میں نہیں بتایا جا رہا کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ناانصافی کا نوٹس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع ہو سکتا ہے۔