سوناکشی نے فلم ویلکم کے سیکوئل میں کترینہ کی چھٹی کرا دی

Sonakshi

Sonakshi

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈ دبنگ گرل سوناکشی سنہا آہستہ آہستہ اپنے قدم جما رہی ہیں۔ انہوں نے فلم “ویلکم” کے سیکوئل سے کیوٹ کیٹ کترینہ کیف کی چھٹی کروا دی۔

انیس بزمی کی فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع ہو رہی ہے۔ بالی ووڈ ذرائع کے مطابق خبریں تھیں کہ جان ابراہم کے مقابل کترینہ کو کاسٹ کیا جا رہا ہے لیکن اچانک سب کچھ بدل گیا اور ویلکم ٹو میں ہیروئن کے لئے سوناکشی کا نام سامنے آیا ہے۔

فلمی دنیا میں کترینہ کی جونئیر سوناکشی دو ہزار دس میں پہلی بار فلم دبنگ سے منظر عام پر آئیں لیکن ان تین برسوں میں انہوں نے انڈسٹری میں اپنا مقام بنا لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے سلمان کے بعد اجے دیوگن اور اکشے کمار کے ساتھ کامیاب فلموں کے بعد انکی مانگ بڑھ گئی ہے۔