ممبئی میں شاہ رخ خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا ممبئی کے لیلی وتی ھسپتال میں ڈاکٹروں نے کندھے کا کامیاب آپریشن کیا۔ شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ، چنائی ایکسپریس کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

ان کے کندھے پر شدید چوٹ آئی تھی لیکن انہوں نے بغیر کسی طبی امداد لئے فلم کی شوٹنگ جاری رکھی بعد میں انہیں مقامی اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں فوری آپریشن کا مشورہ دیا۔

شاہ رخ خان پہلے لندن کے اسپتال سے علاج کرانا چاہتے تھے لیکن بعد میں انہوں نے اپنا ارادہ تبدیل کر کے ممبئی کے لیلی وتی اسپتال کے طبی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔