28 مئی یوم تکبیر کا دن ہے اس دن میاں نوازشریف نے پاکستان کا سر پوری دنیا میں فخر سے اونچا کردیا ہے : عابد رضا کوٹلہ
Posted on May 28, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کھاریاں : نومنتخب ایم این اے چوہدری عابدرضا کوٹلہ اور نومنتخب ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ28مئی یوم تکبیر کا دن ہے اس دن میاں نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کا سر پوری دنیا میں فخر سے اونچا کردیاہے۔ ایک طرف پاکستان کو مراعات کی آفرز کی جارہی تھیں اور انکار کی صورت غار کے زمانے میں واپس لے جانے کے بلند بانگ دعوے کئے جارہے تھے۔
ایک طرف مراعات اور دولت کے انبار تھے اوردوسری طرف پاکستان کے مفادات اور قومی حمیت ،میاں نوازشریف نے ان دونوں میں سے ایک انتخاب کرنا تھا ،وہ چاہتے توپاکستان کیلئے مراعات ، بیرونی قرضوںسے نجات اوراپنے لئے ایک سوملین ڈالرقبول کرلیتے لیکن انہوں نے زر اور زورکو پائے حقارت سے ٹھکراتے ہوئے گیدڑ کی سوسالہ زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی کا راستہ چنا۔
آزمائش کی اس گھڑی میں پوری قوم میاں نوازشریف کی پشت پرکھڑی تھی،انہوں نے نیوکلیئر پروگرام سمیت پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت کرنے کا بیڑا اٹھایا۔ میاں نوازشریف نے تمام تر بیرونی دبائو کے باوجود ایٹمی تجربات کا فیصلہ کیا اور28مئی1998ء کو چاغی کے دامن میں پاکستان کی سا لمیت کے حوالے سے ایک نیا باب رقم کیا گیا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلم عوام نے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکراداکیا ۔چاغی پہاڑ کی طرح بھارتی حکمرانوں اورسیاستدانوں کے چہروں کے رنگ بھی بدل گئے اورجوکچھ دن پہلے تک زہر اگل رہے تھے ان کی بولتی بند ہوگئی ۔پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے پرگھر گھر میں جشن منایا اورسجدہ شکر ادا کیا گیا۔
قیام پاکستان کیلئے قائداعظم اوراستحکام پاکستان کیلئے میاں نوازشریف کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انشاء اللہ اب بھی میاں نوازشریف ہی ملک کے وزیراعظم بنیں گے اور پاکستان کی سالمیت اور بقاء کیلئے اور ایٹمی کیلئے نئی پالیسیاں تشکیل دے کر ملک پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کے خواب کوپ ورا کرینگے ہم میاں نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں۔