اسپاٹ فکسنگ کیس، شری شانت اور چندیلا کا جوڈیشل ریمانڈ

Shri calm.Chandel

Shri calm.Chandel

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث بھارتی بولرز شری شانت اور اجیت چندیلا کو نئی دہلی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔عدالت نے دونوں کرکٹرز کو چار جون تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث بھارتی کرکٹرز شری شانت سمیت اجیت چندیلا کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے دونوں کھلاڑیوں کوچارجون تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے انکیت چون کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کردی۔ انکیت چون کی دو جون کو شادی طے ہے۔ اداکار وندودار سنگھ بھی آج عدالت میں پیش ہونگے۔۔۔ وندودارا سنگھ کو اٹھائیس مئی تک پولیس کی تحویل میں دینے کا حکم دیا تھا۔

وندو دارا سنگھ کا جسمانی ریمانڈ آج ختم ہورہا ہے۔ پولیس تفتیش کے لئے عدالت سے بھارتی اداکار کا مزید ریمانڈ طلب کرے گی۔ بھارتیزرائع کے مطابق وندو دارا سنگھ اعتراف جرم کرچکے ہیں۔ وندو کے بیان پر چنائی سپر کنگز کے سربراہ میاپن گوروناتھ بھی زیر حراست ہیں اور گرفتاریوں کے لئے مزید چھاپے مارے جارہے ہیں۔