میران شاہ (جیوڈیسک) میران شاہ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق میران شاہ کے علاقے چشمہ پل کے قریب جاسوس طیاروں نے ایک گھر پر رات گئے میزائل فائر کیا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود 4 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
حملے کے بعد بھی بہت دیر تک جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈرون حملہ ایسے وقت کیا گیا ہے۔ جب نئی خیبر پختونخوا اسمبلی کی تقریب حلف برداری ہونی ہے۔