کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے نجی ھسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون کی ہلاکت پر لواحقین کی جانب سے دھرنا دیا گیا۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی پر واقع نجی ھسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث زچگی کے دوران خاتون ہلاک ہوگئیں جبکہ بچہ کی جان بچالی گئی۔
خاتون کی ہلاکت کے بعد اہل خانہ کی جانب سے فائیو اسٹار چورنگی پر دھرنا دیا گیا۔ لواحقین کا موقف تھا کہ خاتون کی ہلاکت ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث ہوئی ہے اور پولیس ھسپتال انتظامیہ کے خلاف قتل کا مقدمہ دائر کرے۔ اہل خانہ کی جانب سے ھسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔