دبئی (جیوڈیسک) اسامہ بن لادن کیسابق محافظ کا کہنا ہے القاعد ہ رہنما نے امریکی کمانڈو کی گولی لگنے کے بعد اپنے آپ کو خودکش جیکٹ سے اڑا لیا۔ امریکا اس معاملے میں جھوٹ بول رہا ہے۔ ایک خلیجی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے اسامہ بن لادن کے سابق گارڈ نبیل عبدالفاتح نے دعوی کیا ہے کہ اسامہ نے اپنی زندگی کے آخری دس برسوں میں ہمیشہ خودکش جیکٹ پہنیرکھی جس وقت امریکی سیلز نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے گھر پر حملہ کیا۔
اس وقت بھی انہوں نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی۔ اسامہ کسی صورت بھی اپنے آپ کو امریکا کے حوالیں ہی کرنا چاہتے تھے اس لئے جیسے ہی امریکی کمانڈوز نے ان پر فائر کئے انہوں نے اپنے آپ کو خودکش جیکٹ سیاڑا لیا۔ نبیل عبدالفاتح کا کہنا تھا اسامہ بن لادن کے حوالے سے امریکا کے دعوی بالکل غلط ہیں۔
ان کا کہنا تھا اسامہ کی لاش سمندر بردکرنے کی امریکی کہانی بالکل من گھڑت ہے۔ صدر اوباما اپنی فتح کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ نبیل عبدالفاتح کا کہنا تھا اگرچہ وہ آپریشن کے وقت اسامہ کے پاس نہیں تھے لیکن ان کے قریبی عزیز و اقارب نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔