وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں وفاقی و صوبائی حکومتوں نے 775 ارب روپے خرچ کئیجولائی تا دسمبر 2011-12 میں اس مد میں 945 ارب روپے خرچ کئے گئے تھے وفاقی حکومت نے پی آر ایس پی کی مد میں 324 ارب روپے پنجاب نے پہلے چھ ماہ میں 216 ارب روپے خرچ کئے سندھ نے 118 ارب، خیبر پختونخواہ نے 75 ارب، اور بلوچستان نے 40 ارب روپے خرچ کئیوفاق اور صوبوں نے سڑکوں، ہائی ویز اور پلوں کی تعمیر پر 30 ارب 79 کروڑ خرچ کئے، ماحولیات، پینے کے صاف پانی اور سیوریج کیلئے 12 ارب 13 کروڑ خرچ کئے۔
امن و امان قائم کرنے پر وفاقی و صوبائی حکومتوں نے 97 ارب 63 کروڑ روپے خرچ کئیگذشتہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں امن و امان پر 87 ارب خرچ کئے گئے تھے۔صحت کی سہولیات پر وفاقی و صوبائی حکومتوں نے 63 ارب روپے خرچ کئیتعلیم پر وفاقی و صوبائی حکومتوں نے 205 ارب روپے خرچ کئے زراعت پر 63 ارب، 13 ارب دیہی ترقی اور 9 ارب 62 کروڑ انصاف کی فراہمی پر خرچ کئے گئیجولائی تادسمبر2012 تک حکومت نے193ارب روپے کی سبسڈیز فراہم کی گئیں ۔۔