اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔ لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ ملتان اور ایبٹ آباد ریجنز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے ستارے گردش میں آگئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احمد ندیم سڈل کی درخواست پرسماعت کے بعد ذکا اشرف کو کام کرنے سے روک دیا، عبوری حکم میں کہا گیا کہ چیئرمین پی سی بی کا انتخاب بظاہر درست معلوم نہیں ہوتا، ذکا اشرف کو دو ہفتے میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری طرف ریجنزکے عہدیدار ذکا اشرف کے خلاف اِکھٹے ہوگئے۔