تحریک تحفظ پاکستان نے پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی 15 ویں سالگرہ” یوم تکبیر” منگل کو صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں جوش و خروش سے منائی
Posted on May 29, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان نے پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی 15 ویں سالگرہ” یوم تکبیر” منگل کوصوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں جوش و خروش سے منائی لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی دن رات کی کوششوں اور بے شمار قربانیوں کے بعد بلاآخر 28 مئی 1998 بروز جمعرات پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں پر 5 ایٹمی دھماکے کر کے دشمن ملک بھارت کی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا۔
28 مئی کو پاکستان دنیا کا ساتواں اور عالم اسلام کا پہلا ملک بنا۔ 28 مئی 1998 پاکستان کی تاریخ میں ایک سنہری باب کا اضافہ ہے پنجاب کے صوبائی صدر سید امتیاز حسین شاہ نے کہا کہ چاغی میں ہونیوالے دھماکوں کی قوت بھارت کے دھماکوں کے مقابلے میں زیادہ تھی اور یہی وجہ ہے کہ دشمن نہ چاہتے ہوئے بھی اب ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
یوم تکبیر قوم کیلئے باعث رحمت ہے اور اس کا کریڈٹ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جاتا ہے جنہوں نے بے دریغ قربانیوں کے بعد ملک کو ایٹمی پاور بنایا اور یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کو عالمی دنیا بالخصوص اسلامی ممالک کے اندر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خضر حیات خان قصوری ،پروفیسر صدیق، عثمان خان ، صبح صادق وٹو،فضل دین ، مبشر اکرم اور اشرف اسلم نے کہا کہ ڈاکٹر
عبدالقدیر خان سے قوم کو امیدیں وابستہ ہیں انہوں نے جس طرح ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔
اسی طرح وہ عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اپنا کردار اد اکرینگے کیک کاٹنے کے موقع پر کارکنان نے تحریک تحفظ پاکستان اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے حق میں نعرے بازی کی اور ملک کی سلامتی و بقاء کیلئے دعائیں کی گئیں۔