اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی لہر بدستور جاری ہے،جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔ سندھ اور پنجاب کے بہت سے حصوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔
گرم ہواوں سے شہری پریشان ہیں۔گرمی بھگانے کیلیے مشروبات اور ٹھنڈی اشیا کا استعمال بڑھ گیا ہے۔حیدر آباد ،نواب شاہ،سکھر،جیکب آباد، لاڑکانہ،دادو میں چند روز سے گرمی میں سب سے آگے ہیں۔
لوگ چلچلاتی دھوپ کی وجہ سے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ پنجاب میں ملتان،فیصل آباد کئی اور علاقوں میں گرمی کا راج ہے ،جبکہ گوجرانوالہ میں گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے، بادل نے شہریوں کو بارش کا پیغام دے دیا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔بلوچستان میں شدید گرمی کی وجہ سے مختلف امراض پھیلنے لگے ہیں۔
گلگت بلتستان میں استور اور بالائی علاقوں میں موسم تبدل ہورہا ہے اور دھوپ نے جھلک دکھا دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ،بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند ایک مقامات بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے گا۔