پنجاب (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن نے پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کے لیے آٹھ خواتین اور اقلیتی نشستوں کیلئے پانچ اضافی نام فائنل کرلیے ہیں۔ مسلم لیگ ن کو خواتین کی پینتیس اور اقلیتوں کی چھ نشستیں حاصل ہو گئیں ہیں۔ جس کے بعد مسلم لیگ ن کے ایوان میں ارکان کی تعداد ایک سو چھیاسی ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر آٹھ خواتین کے نام فائنل کر لیے ہیں۔
نئی فہرست میں زارا ودود ، شکیلہ لقمان ، عاصمہ ممدوٹ ، مریم اورنگزیب ، صبیحہ نذیر، عمارہ خان، فلپس عظیم اور شیزا فاطمہ خواجہ شامل ہیں۔ ن لیگ نے عام انتخابات سے پہلے پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کیلیے تیئس خواتین کی فہرست جمع کروائی تھی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون نے پنجاب سے اقلیتوں کی نشستوں پر بھی پانچ اضافی نام فائنل کرلیے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کو بھجوائے جانے والے ناموں میں ڈاکٹر روشن، بھگوان داس ، اسفند یار ونڈارا، طارق سی قیصر اور خلیل جارج کے نام شامل ہیں۔