اسلام آ باد (جیوڈیسک) نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ صوبوں میں خسرہ کی وبا پر قابو پانے میں وفاق کا کوئی کردار نہیں۔ صوبوں کو اس کے لیے خود اقدامات کرنا ہوں گے۔ اسلام آ باد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان میں پولیو کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔
عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان میں صحت کے شعبے میں بدانتظامی کے باعث پاکستان کی چھ کرو ڑ پچاس لاکھ ڈالر کی امداد روک دی ہے جس کی بحالی کے لئے مذاکرات جاری ہیں ۔ ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہا کہ پاکستان تمام تر کوششوں کے باوجود سنہ دو ہزار پندرہ تک صحت و سماجی شعبوں میں اقوام متحدہ کے اہداف حاصل نہیں کر پائیگا .