اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف وزارت دفاع اور خارجہ کے قلمدان اپنے پاس رکھیں گے۔ ایک غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نواز شریف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف امور خارجہ اور دفاع جیسی حساس وزارتوں پر کسی کو تعینات کرنا نہیں چاہتے۔
وہ فوج سے خوشگوار تعلقات کے لیے وزارت دفاع کے معاملات خود دیکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجہ امور کے اہم نکات پر حکومت اور فوج کا اتفاق ضروری ہے اس لیے نواز شریف وزارت خارجہ کا قلم دان بھی اپنے پاس رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر طارق فاطمی کو امور خارجہ کا مشیر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔