میانمار (جیوڈیسک) ینگونمیانمار میں ایک بار پھر مسلمانوں کو نشانہ بنایاگیا ہے، مشتعل بدھ افراد نے مسجد ، یتیم خانے اور کئی دکانوں کو آگ لگا دی ہے۔ پولیس کے مطابق چینی سرحد کے قریب شمال مشرقی شہرLashio میں افواہیں پھیل گئی تھیں کہ ایک مسلمان نے بودھ مت سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ہلا ک کردیا ہے۔
جس کے بعد مشتعل بودھ مت افراد نے درجنوں دکانوں، مسجد اور مدرسے کو آگ لگا دی ۔ تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی