پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیو ورکرز پر حملے اور خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اجلاس کے پیش نظر شہر کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران پچاس سے زیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سرچ آپریشنز پشتہ خرہ، متنی، بڈھ بیر، اور ملحقہ علاقوں میں کئے گئے۔
اس دوران پچاس سے ذیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ سرچ آپریشنز کا فیصہ خیبر پختون خواہ اسمبلی اجلاس اور گذشتہ روز پشاور کے علاقے سیفن میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے والی پولیو ٹیم پر حملے کے بعد کیا گیا۔