پیرس (جیوڈیسک) پیرس ٹاپ سیڈ نوواک جووکووچ اور سابق فائنلسٹ سمانتھا اسٹوزر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رانڈ میں پہنچ گئے، پاکستان کے اعصام الحق کل مینز ڈبلز میں اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔ رولینڈ گیروس میں ایونٹ کے تیسرے دن بارش کی وجہ سے کھیل متاثر ہوا، لیکن سربیا کے نوواک جوکووچ نے بارش کو اپنی جیت کی راہ میں حائل نہ ہونے دیا۔
ٹاپ سیڈ نے بیلجئم کے ڈیوڈ گوفن کو شکست دے کر دوسرے رانڈ میں جگہ بنالی۔ انکی جیت کااسکور سات چھ، چھ چار اور سات پانچ رہا۔روس کی نکولائی ڈیویڈینکو اور اسپین کے فرنانڈو ورڈ اسکو بھی کامیابی کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔
خواتین ایونٹ میں سابق فائنلسٹ آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوزر، سربیا کی یلینا ینکووچ اور فرانس کی مریین بارٹولی نے اپنے اپنے میچز جیت کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی، پاکستان کے اعصام الحق اور انکے ڈچ پارٹنر یان یولین روزے کل مینز ڈبلز کے پہلے رانڈ میں روسی جوڑی کا سامنا کریں گے۔