نواز شریف چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، اُن کی حکومت میں ملک ترقی کرے گا : امتیازعلی شاکر
Posted on May 29, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : سینئرنائب صدر ، مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اور ممتاز تاجر رہنماء رائوناصر علی خان میئو ، میڈیاسیکرٹری امتیاز علی شاکر اور ایڈشنل جنرل سیکرٹری چوہدری آس محمد میئونے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت توانائی بحران اور دہشگردی سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔
جن کامقابلہ کرنا یقینا مشکل کام ہے لیکن عوام نے نوازشریف کو اپنا وزیراعظم منتخب کرکے روشن مستقبل کاا نتظام کرلیا ہے ، نواز شریف کا کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانے کا فیصلہ احسن اقدام ہے ۔دنیا جانتی ہے کہ خیرات مانگنے والوں کی کہیں عزت نہیں ہوتی۔
امتیاز علی شاکر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بجلی بحران کے خاتمے اور تعلیمی میدان میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گی ۔مسلم لیگ ن کے پاس میاں شہباز شریف جیسی با صلاحیت شخصیات موجود ہیں جو ناممکن کو ممکن بنانے کا حوصلہ اورعزم رکھتے ہیں۔
عوام صبر وتخمل کے ساتھ میاں برادران کا ساتھ دیں۔اب وہ دن دور نہیں جب پاکستان کے اندھرے دور کرکے امن کا گہوارہ بنائیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ میاں نوزشریف تحمل مزاج اور مخلص لیڈر ہیں ، وہ تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو تیسری مرتبہ عوام کی خدمت کا موقع دیا جو اُن کے ایماندار ہونے دلیل ہے۔