سنجے دت کی فلم پولیس گیری کا ٹریلر منظر عام پر آگیا

Police Gary

Police Gary

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اسٹار سنجے دت کے جیل جانے سے قبل دن رات محنت کر کے مکمل ہونے والی فلم پولیس گیری کا ٹریلر منظر عام پر آگیا۔ بالی وڈ کھل نائیک سنجو بابا آج کل اپنے دن رات جیل میں گن گن کاٹ رہے ہیں۔ فلم میں پولیس گیری دیکھانے والے سنجو بابا کو عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔

فلم پولیس گیری کے ٹریلر میں اجے دیوگن کی سنگھم اور سلمان خان کی دبنگ کا اثر کافی نظر آیا۔ کیونکہ فلم میں سنجے ایک چھوٹے گاوں کے پولیس افسربنے اپنے علاقے کو غنڈوں سے محفوظ بناتے ہیں۔

ممبئی میں فلم پروموشن کے دوران سنجو بابا کی بہن پریا دت نے سنجو بابا کی فلم کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر کے ایس روی کمار کی فلم میں سنجے دت کے ساتھ لیڈنگ رول میں پراچی دسائی نظر آئیں گے۔