بالی وڈ رومانوی فلم لٹیرا کا نیا گانا ریلیز

Lootera

Lootera

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی نئی رومینٹک فلم لٹیرا کا نیا گانا آ گیا ، فلم میں دبنگ گرل سوناکشی سنہا مصورہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ لٹیرا 1950 کی دہائی کی ایک رومانوی کہانی ہے۔

جس میں لڑکا لڑکی والدین کی مرضی کے خلاف شادی کرتے ہیں یہ محبت بعد میں تلخ مراحل سے گزر کر نیا موڑ لے لیتی ہے۔ فلم کا نیا گانا”ان کہی امیتابھ بھٹا چاریہ نے گایا ہے جبکہ اس کی موسیقی امیت ترویدی نے تربیت دی ہے۔ ڈرامہ اور رومانس سے بھرپور فلم پانچ جولائی کو ریلیز ہو رہی ہے۔