لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے سمن آباد میں غیرت کے نام پر نوجوان جوڑے کو فائرنگ سے قتل کر دیا گیا۔ سمن آباد کے علاقے شیر ربانی میں نوجوان لڑکا اور لڑکی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ اچانک گاڑی پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان کو روک کر آتشی اسلحہ سے قتل کر دیا۔
جس کے بعد لوگوں میں بھگڈر مچ گئی۔ واقعہ کے بعد پولیس نے تفتیش کی اور شناختی کارڈ حاصل کرلئے جس سے پتہ چلا کہ یہ دونوں دوست تھے اور ان کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ پولیس نے دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔