واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کی رہاست کیلی فورنیا میں ایک 63 سالہ شخص نے اپنی دو بیٹیوں پر فائرنگ کر دی، ایک ہلاک جبکہ دوسری شدید زخمی ہو گئی۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک شخص نے اپنی دو بیٹیوں پر فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔
ایک بیٹی ہلاک جبکہ دوسری کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سنٹرل ویلی ٹان میں اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے تین نواسوں کی موجودگی میں اپنی دو بیٹیوں پر فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار دی۔
فائرنگ سے اس کی سنتیس سالہ بیٹی جو تین بچوں کی ماں تھی موقع پر ہلاک جبکہ 33 سالہ بیٹی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت 63 سالہ انتھونی الوازر کے نام سے کی ہے۔ ابتدائی طور پر واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔