اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل نے واضح کیا ہے کہ توہین رسالت قانون میں ترامیم کی ضروررت نہیں جبکہ زنا بالجبر میں ڈی این اے ٹیسٹ بطور شہادت قابل قبول نہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین مولانا محمد خان شرانی کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ توہین رسالت قانون میں ترامیم کی ضرورت نہیں۔ کونسل نے توہین رسالت قانون میں ترامیم نہ کرنے کی سفارش کی ہے۔اجلاس میں انسانی کلوننگ کو غیر شرعی قرار دیا گیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق زنا بالجبر میں ڈی این اے ٹیسٹ بطور شہادت قابل قبول نہیں ، ڈی این اے ٹیسٹ مرکزی کی بجائے مدگار شہادت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل نے حدود قصاص اور دیت کے قوانین کو قرآن و سنت کے مطابق قرار دیا۔