کراچی : شاہ فیصل زون میں مون سون برسات ست قبل نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے برساتی نالوں کی صفائی اور سیوریج فلو کی درستگی کو یقین بنا نے کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔برساتی نالوں اور سیوریج تنصیبات پر قائم تجاوزات کا عوامی تعاون کے ذریعے خاتمہ کرکے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔
انشا اللہ مون سون برسات سے قبل شاہ فیصل زون کی حدود میں تمام برساتی نالوں کی صفائی کو مکمل کرلیا جائے گاان خیالات کا اظہار شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے مختلف علاقوں میں برساتی صورتحال سے نمٹنے اور دوران برسات عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری اقدامات کے معائنے کے لئے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں شاہ فیصل زون کی جانب سے برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں کی مکمل صفائی کے بعد نالوں سے نکلنے والے مٹی اور ملبے کو بروقت ٹھکانے لگا یا جائے برساتی نالوں کی صفائی کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور تجاوزات کو عوامی تعاون کے ذریعے ختم کیا جائیاس موقع پر فوکل پرسن شاہ فیصل زون اسلم پرویز نے بتا یا کہ مون سون برسات سے شاہ فیصل زون کی حدود میں برساتی نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت شاہ فیصل زون کے 60 فیصد سے زائد برساتی نالوں کی صفائی کے کام کو انجام دیا جاچکا ہے اور انشا اللہ دوران برسات عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ترتیب دیئے گئے رین ایمرجنسی پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنا کر مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے گا۔