لاہور (جیوڈیسک) لاہور سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ انتحابات میں جن کو شکست ہوئی ہے وہ الزامات کے بجائے کھلے دل سے قبول کریں۔ لاہور ہائیکورٹ میں زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ مبصرین نے بھی انتحابات کو صاف اور شفاف قرار دیا ہے۔
تاہم الیکشن کمشن کے جانب سے کیے گئے انتظامات مناسب نہیں تھے اس کے باوجود پری پلان دھاندلی نہیں ہوئی۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے عسکری قیادت کو سیاستدانوں کی پالیسی کے مطابق کردار ادا کرنا چاہیے۔