میاں نواز شریف واقعی پاکستان کیلئے مخلص و سنجیدہ ہیں تو ہمارے پروگرام سے استفادہ کریں
Posted on May 29, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) توانائی کے بحران ظلم و انصافی دہشت گردی و بد امنی مہنگائی وبیروزگاری غربت وجہالت اور دیگر تمام قومی مسائل سے نمٹتے ہوئے عوام کو خوشحال مطمئن اورآسودہ و محفوظ زندگی و مستقبل کی فراہمی کے ذریعے پاکستان سے لسانیت ‘تعصب و نفرتوں کے خاتمے اور وطن عزیز کو مستحکم بنانے کا قابل عمل فارمولہ ہمارے پاس موجود ہے۔
میاںنواز شریف اگر وطن عزیز کو بحرانوں سے نجات دلاکر عوام کو ریلیف فراہم کرنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارا فلاحی پروگرام انہیں یقینا پسند آئے گا اور وہ اس پر عملدرآمد کے ذریعے عوام و پاکستان کو خوشحال و ترقی یافتہ اور محفوظ و مطمئن بناکر پاکستان مسلم لگ کو تعمیر و ترقی پاکستان کو یقینی بنانے والی سیاسی و جمہوری جماعت کا درجہ دلاسکتے ہیں۔
یہ بات نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن ( این جی پی ایف ) کے چیئرمین عمران چنگیزی نیذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ این جی پی ایف کے دستور فلاحی ریاست پروگرام پر عمل درعملدرآمد پاکستان سے تمام بحرانوں کے خاتمے اور مسائل و مصائب سے نجات کی ضمانت ہے اگر میاں صاحب واقعی پاکستان کیلئے مخلص و سنجیدہ ہیں تو وہ ہم رابطہ کرکے ہمارے پروگرام سے استفادہ حاصل کریں۔