قومی ، پنجاب اور بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب ارکان یکم جون کو حلف اٹھائیں گے۔ میاں شہباز شریف پانچ جون کو وزیر اعلی کا حلف اٹھائیں گے جبکہ چھ جون کو وزیراعظم کا انتخاب کیا جائیگا۔ صدر آصف زرداری نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس ہفتہ کو صبح 10 بجے طلب کر لیا۔ یکم جون کو نو منتخب ارکان قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔
چار جون کو وزیراعظم کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے جبکہ وزیراعظم کا انتخاب پانچ جون کو ہو گا ۔ادھر گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس یکم جون کو صبح دس بجے طلب کر لیا۔ پہلے اجلاس میں اسپیکر رانا محمد اقبال نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے۔
نامزد وزیر اعلی میاں شہباز شریف چھ جون کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ دوسری طرف گورنر بلوچستان نواب ذوالفقارعلی مگسی نے بلوچستان کا اجلاس یکم جون کو طلب کر لیا ہے جس میں اسپیکر اسمبلی سید مطیع اللہ آغا نو منتخب پینسٹھ اراکین سے حلف لیں گے۔